ٹوکیو(نیٹ نیوز) جاپان کی ایک کمپنی نے جدید سٹائل کے تحت مریضوں کے گاؤن اور یونیفارم ڈیزائن کئے ہیں جو تیزی سے مقبول ہورہے ہیں۔ اگرچہ ہسپتال اور فیشن کا باہمی جوڑ مشکل دکھائی دیتا ہے۔ لیکن جاپان کی لفٹے کمپنی کا دعویٰ ہے انہوں نے مریضوں کے لیے جو آرام دہ لباس بنایا ہے۔
وہ ان کے تناؤ میں کمی کرسکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق خرابی صحت ایک مسئلہ ہے لیکن کوئی وجہ نہیں اس میں بہتر لباس سے انکار کردیا جائے۔