نارنگ منڈی: عطائیت کیخلاف کارروائی‘ 2 لیبارٹریاں ‘2 کلینک سیل 


نارنگ منڈی( نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کی ہدایات پر کارروائی دو لیبارٹریاں دو عطائیوں کے کلینک سیل کر دئیے گئے عطائیت کا خاتمہ اولین ترجیح سمجھوتہ کسی صورت نہیں ہو گا مقدمات بھی درج ہوں گے ڈپٹی ڈسٹرکٹ افسر ہیلتھ تحصیل مریدکے ڈاکٹر علی خواجہ کی گفتگو ان کا کہنا تھا نارنگ شہرمیں عطائیت کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے غیر قانونی طور قائم دو لیباٹریز لاہور لیب اور فاطمہ لیب اور نواحی گائوں گھڑیال کلاں میں دو عطائی کلینک کو سیل کر کے کارروائی کیلئے رپورٹ پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کو بھیج دی گئی ہے عطائیت کیخلاف آپریشن جاری رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن