ایمیزون  کا  18ہزار ملازمین  کو فارغ کرنے کا اعلان


واشنگٹن (اے پی پی)ایمیزون نے 18,000 ملازمتیں ختم کر نیکا اعلان کیا ہے۔ فرانسیسی خبررساں  ادارے کے مطابق                    سی ای او اینڈی  جازی نے اپنے  عملے کو غیر یقینی معیشت کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ایمیزون   نے اس صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے  مزید 18000ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ  کیاہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ  کمپنی  کے لئے ایسے  فیصلے  کر نا آساں نہیں ہے اس  لئے ہم نے پہلے  ہی ملازمین کو آگاہ  کردیا  تھا۔  انہوں نے کہاکہ اس  سے پہلے ہم نے نومبر2022 میں 10000 ملازمین کو فارغ  کردیا  تھا اور آگاہ کر دیا  تھا کہ  ہم مزید  18000 ملازمین کو نکالنے کا ارادہ رکھتے  ہیں۔

ای پیپر دی نیشن