بھارت: ہزاروں مسلمانوں کو گھروں سے بے دخل کرنے کے فیصلہ کیخلاف علی گڑھ طلبہ کا احتجاج 


علی گڑھ (اے پی پی) بھارت میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبا نے ریاست اترا کھنڈ کے شہر ہلدوانی میں ہزاروں مسلمانوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرنے کے ہائیکورٹ کے حکم کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ طلبا نے ہاتھوں میں پوسٹر لیکر مارچ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی حکومت مسلمانوں کو جس بہیمانہ سلوک کا نشانہ بنا رہی ہے اسے بدلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کے حکم پر انتظامیہ نے مالکان کو گھر خانی کرنے کا نوٹس دے دیا ہے۔ عارف تیاگی نامی ایک طالب علم نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ یہ احتجاج نہیں بلکہ حق کی آواز ہے، ہلدوانی کے مکین سخت سردی میں سڑک پر بیٹھنے پر مجبور ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...