ایران میں جاری مظاہروں کی حمایت پر گرفتار آسکرایوارڈ یافتہ فلم کی اداکارہ ضمانت پر رہا

Jan 06, 2023


تہران (این این آئی )ایرانی حکومت کی جانب سے گرفتار آسکر ایوارڈ یافتہ فلم کی معروف اداکارہ ترانہ علی دوستی کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ایرانی نیم سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق اداکارہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ ترانہ علی دوستی کو 17 دسمبر کو گرفتار کیا گیا تھا، اب انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔
۔واضح رہے کہ ایرانی حکومت نے معروف اداکارہ کو غلط معلومات اور افراتفری کو ہوا دینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ایرانی اداکارہ ترانہ علی نے ملک میں جاری مظاہروں کی حمایت کی تھی اور سوشل میڈیا پر بغیر اسکارف کے تصویر پوسٹ کرکے احتجاج کیا تھا۔

مزیدخبریں