فیروز والا کچہری میں قتل کے دو ملزموں پر فائرنگ، شدید زخمی، بھگدڑ


 فیروزوالہ (نامہ نگار) کچہری فیروز والا میں مخالفین نے فائرنگ کر کے تاریخ پیشی پر  آنے والے دو ملزمان کو پولیس کی حراست میں زخمی کر دیا۔ تھانہ فیروزوالہ کے مقدمہ قتل میں دو ملزمان وقاص اور شہباز  کو پولیس  ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ سے کچہری فیروز والا  لے کر آئے جب پولیس ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کے لئے جا رہے تھے کہ  قریب کھڑے مخالفین رحمت نے اپنے باپ انور علی کے قتل کا بدلہ لینے کی خاطر ساتھی کی مدد سے وقاص اور شہباز  پر  فائرنگ کرکے  فرار ہوگئے۔ فائرنگ کی وجہ سے کچہری میں بھگدڑ مچ گئی۔ ڈی پی او شیخوپورہ نوید ارشاد نے   واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سکیورٹی کے ناقص انتظامات پر ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...