توہین عدالت میں سزا یافتہ وکیل کے گھر چھاپے کے خلاف لاہور بار نے متفقہ قرارداد منظورکرلی

Jan 06, 2023


لاہور (خبر نگار) لاہور بار ایسوسی ایشن نے ممبر پنجاب بار کونسل رانا محمد آصف  کو  توہین عدالت کی سزا سنائے جانے، رانا آصف کے گھر پولیس کی ریڈ کرنے کے خلاف لاہور بار کے جنرل ہائوس کا اجلاس منعقد کیا جس میں ایسے اقدام کے خلاف متفقہ طور پر قرارداد منظور کر لی گئی۔  وکلاء نے پولیس کی اس حرکت پر اعلان جنگ کر دیا اور کہا کہ یہ لاتوں کے بھوت ہیں باتوں سے نہیں مانتے ہیں۔ ایوان عدل میں جنرل ہائوس کے اجلاس میں وکلاء نے پولیس کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت  لاہور بار کے صدر رائو سمیع نے کہا کہ رانا آصف نے کوئی توہین عدالت نہیں کی۔ اس معاملہ کو دانش مندی سے حل کیا جانا چاہئے، نہ رانا آصف کے خلاف کارروائی کو ختم کیا جائے ورنہ ہم اپنا حق لینا جانتے ہیں۔ لاہور بار کے انتخابات میں بطور صدر امیدوار منیر حسین بھٹی نے کہا کہ  اگر توہین عدالت ہوئی ہے تو دفاع کا موقع دیا جانا چاہئے تھا۔ ممبر پنجاب بار کونسل ذبیع اللہ ناگرہ نے کہا کہ رانا آصف نے توہین عدالت نہیں کی لاہور بار کے انتخابات میں بطور صدر امیدوار ران انتظار حسین، ربیعہ باجوہ نے بھی خطاب  رانا آصف نے کہا کہ ہر  وکیل کی کسی نہ کسی سیاسی وابستگی ہوتی ہے لیکن وکلاء نے تمام تر سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر ایک کاز پر کھڑے ہوئے ہیں جسے جتنا سراہا جائے کم ہے۔ وکلاء نے جنرل ہائوس کے اجلاس میں قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

مزیدخبریں