عمران کو گرفتار کرنے کی کوشش ہوئی تو ہر کونے سے عوام نکلیں گے: مسرت جمشید 


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ہر گزرتے دن کے ساتھ قوم کے خلاف ہونے والی سازش کے کردار بے نقاب ہو رہے ہیں، جے آئی ٹی کے ہوشربا انکشافات نے پوری قوم کو بے چین کر دیا ہے اور اس معاملے میں پوری قوم انصاف مانگ رہی ہے، اب اس سازش  ناکامی کے بعد قوم کے لیڈر کو سیاسی میدان سے باہر کرنے کی سازش ہو ہوری ہے، اسے قوم کو وارننگ سمجھیں کہ چیئرمین کے خلاف مزید کوئی سازش ہوئی یا گرفتار کرنے کی کوشش ہوئی تو خلق خدا ملک کے ہر کونے سے نکلے گی اور دنیا ماضی کے تمام انقلاب اور مزاحمتیں بھول جائے گی۔ ترجمان وزیراعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پہلے ایک قومی لیڈر پر حملہ کرنے والے کے بیانات سرکاری ٹی وی چینل پر چلائے گئے اور اب اس کے وکیل کی بھی پریس کانفرنس سرکاری چینل نے دکھائی۔ پہلے اس مجرم کی سہولت کاری چند صحافی کر رہے تھے اب ریاستی چینل کر رہا ہے۔ یہ بات ڈھکی چھپی نہیں کہ اس سب کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔ اس وقت جتنا سچ چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے اتنا ہی قاتل اپنے آپ کو بے نقاب کر ہے ہیں۔ مارکیٹس جلد بند کرنے سے متعلق مسرت جمشید نے کہا کہ خواجہ آصف کی پریس کانفرنس کا پہلا نتیجہ لاہور کے تاجروں کی طرف سے سامنے آ گیا ہے۔ ن لیگ تاجروں کی جماعت سمجھی جاتی ہے لیکن اب وہاں سے بھی مسترد ہو گئی۔

ای پیپر دی نیشن