ڈالر 17 پیسے مہنگا، سونے کی تولہ قیمت میں یکدم 5200 روپے کمی 


کراچی (این این آئی) عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں14 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 5200 روپے کم ہوگئی۔ دوسری جانب پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کے روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 5200 روپے اور4458 روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔ قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت کم ہوکر ایک لاکھ 83 ہزار 400 روپے ہو گئی۔ انٹر بنک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 48 پیسے کے اضافے سے 227.42 روپے کی سطح پر بھی آ گئی تھی تاہم اختتامی لمحات میں ڈالر کے انٹر بنک ریٹ 17 پیسے کے اضافے سے 227.11 روپے کی سطح  پر بند ہوئی جبکہ اس کے برعکس اوپن کرنس مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ واضح رہے کہ جو گزشتہ  روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر  کا ریٹ 226 روپے 95 پیسے تھا۔

ای پیپر دی نیشن