اڑھائی ماہ میں 55 اخباری ملازمین کو 6 کروڑ کے واجبات دلائے: چیئرمین آئی ٹی این ای


اسلام آباد (وقائع نگار) چیئرمین آئی ٹی این ای شاہد محمود کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا صحافیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔ اڑھائی ماہ کے دوران عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد کراتے ہوئے 55 اخباری ملازمین کو 6 کروڑ کے واجبات دلائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کچہری میں اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر چیئرمین این آئی آر سی نور زمان‘ چیئرمین  پیمرا شکایات سیل محمد علی بخاری اور چیئرمین بار چودھری حفیظ اللہ نے بھی خطاب کیا۔ چیئرمین شاہد کھوکھر نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا ملازمین کیلئے حکومت نئی قانون سازی کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...