اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسحاق ڈار کی سینٹ نشست خالی قرار دینے کے معاملے میں کیس کا فیصلہ 9 جنوری کو سنایا جائے گا۔ الیکشن کمشن نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نوٹس دیدیا۔ نوٹس میں کہا ہے کہ اسحاق ڈار 9 جنوری کو خود یا بذریعہ کونسل الیکشن کمشن میں پیش ہوں۔ الیکشن کمشن نے 26 ستمبر 2022ء کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ انتیس مارچ 2018 ء کو اسحاق ڈار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل ہوا تھا۔ سپریم کورٹ سے درخواست خارج ہونے پر نوٹیفکیشن بحال کیا گیا۔