مثبت کھیلوں کے ذریعے ہی صحت مندمعاشرے کی تکمیل ممکن ہے:فیاض احمد موہل

Jan 06, 2023

قصور(نمائندہ نوائے وقت) مثبت کھیلوں کے ذریعے ہی صحت مندمعاشرے کی تکمیل ممکن ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے پاکستان باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام قصور میں مسٹر قصور اور مسٹر جونیئر قصور کیلئے تن سازی کے مقابلے کی تقریب میں خطاب کے دوران کیا۔ جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمد موہل اور لاہور ڈویژن کے صدر حافظ عبدالوارث تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے قصور میں بھی باڈی بلڈنگ کے ایسے شاندار کھلاڑی موجود ہیں جو انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کا جھنڈا بلند کر سکتے ہیں۔ ججز پینل نے مقابلوں میں مجاہد علی کو مسٹر قصور اور غلام فرید وارثی کو مسٹر جونیئر قصورقرار دیتے ہوئے ان کے ناموں کا اعلان کیا۔

مزیدخبریں