نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) وکلاء قیادت کے لئے چوہدری صہیب اسلم سدھو بہترین انتخاب ہے ان کا ماضی وکلاء کاز کی بہتری کی جدوجہد سے بھرا پڑا ہے ان خیالات کا اظہار چوہدری ذوالقرنین ڈوگر سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار شیخوپورہ، شعیب سلیم جنجوعہ، عتیق الرحمان جنجوعہ اور اقبال صدیق سدھو سابق وائس چیئرمین بلدیہ نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع صہیب اسلم سدھو نے کہا کہ وکلاء کی بے لوث خدمت میرا منشور ہے میں اس مشن کو جاری رکھوں گا ، وکلاء کے پروفیشنل ازم کی بہتری کے لئے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔