فضل حسین تارڑکے چیئرمین زکوۃ کمیٹی بننے پرحافظ آبادبار میں تقریب

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ بار کے سینئر رکن چوہدری فضل حسین تارڑ ایڈوکیٹ کے چیئرمین ضلعی زکوۃ وعشر کمیٹی بننے کی خوشی میں ڈسٹرکٹ بار میں انکے اعزاز میں ایک تقریب صدر بار خالدہ شاہد ایڈوکیٹ ہوئی جس میں چیئرمین چیف منسٹر کمپلینٹ سیل محمد آصف چٹھہ ایڈوکیٹ کے علاوہ وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پروکلاء نے چوہدری فضل حسین تارڑ کا بار آمد پر شایان شان استقبال بھی کیا۔اور اس توقع کااظہار کیا کہ وہ ضلع بھرمیںزکوۃ کی منصفانہ تقسیم کے سلسلہ میںاپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن