ذوالفقار علی بھٹو کا یوم ولادت، تقریبات، کیک کاٹے گئے 

Jan 06, 2023


لاہور ( سپیشل رپورٹر، لیڈی رپورٹر) پیپلز لائرز فورم کے زیر اہتمام ایوان عدل میں پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 95ویں سالگرہ پر کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت پنجاب کے نائب صدر شکیل پاشا نے کی جبکہ دیگر شرکاء میںسابق صدر پیپلز لائرز فورم پنجاب اور کوآرڈینیٹر تھنک ٹینک پیپلز لائرز فورم میاں حنیف طاہر ، افتخار شاہد ، لاہور بار کے انتخابات میں بطور نائب صدر کنول آصف ، رانا منشائ، گْل شیر میر ، سید آصف رضا ، احسان نواب ، شاہد حسن کھوکھر ، سمیع اللہ ، علی اصغر اعوان سمیت شامل تھے۔ مقررین نے پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بھٹو ازم نے عوام میں شعور بیدار کیا ۔علاوہ ازیں بیگم بیلم حسنین کی رہائش گاہ پر کیک کاٹا گیا۔ انہوں نے خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید بھٹو ایک عہدساز شخصیت تھے۔ 

مزیدخبریں