ساؤتھ ریجن میں بجلی کے ترسیلی نظام میں رکاوٹیں دور کرنے کا کام جاری


لاہور(کامرس رپورٹر)این ٹی ڈی سی ہیڈ کوارٹرز، واپڈا ہاؤس لاہور کا گزشتہ روز نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کی جانب سے ساؤتھ ریجن میں بجلی کی ترسیل کے نظام میں موجود رکاوٹیں دور کرنے کے منصوبے پر بھرپور انداز میں کام جاری ہے۔ حال ہی میں این ٹی ڈی سی کی پراجیکٹ ڈلیوری ساوتھ ٹیم نے 200 کے وی گرڈ سٹیشن شکار پور میں 160 ایم وی اے ٹرانسفارمر کی جگہ 250 ایم وی اے آٹو ٹرانسفارمر کی تنصیب مکمل کر کے کامیابی سے انرجائز کر دیا۔ منصوبے کی تکمیل سے شکار پور گرڈ سٹیشن کی بجلی کی ترسیل کی استعداد میں اضافہ ہوگا جس سے متعلقہ ڈسکوز کے گھریلو، کمرشل اور زرعی صارفین کیلئے بجلی کی طلب پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

ای پیپر دی نیشن