لاہور(نوائے وقت رپورٹ)پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں گزشتہ روز کاروبار کا مثبت دن رہا، تاہم کاروباری حجم ہفتے کی کم ترین سطح پر رہا۔سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز 11 کروڑ 17 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 3 ارب 9 کروڑ روپے رہی۔ واضح رہے کہ نئے سال کے پہلے کاروباری ہفتے میں یہ بازار کا کم ترین کاروباری حجم ہے۔ پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس بھی کاروباری دن میں 251 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جو انڈیکس کی کاروباری ہفتے میں کم ترین رینج ہے۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 45 کروڑ روپے کم ہو کر 6 ہزار 489 ارب روپے ہے۔ بینچ مارک 100 انڈیکس 177 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار 716 پوائنٹس پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچنج،کاروبار کا مثبت دن،حجم ہفتے کی کم ترین سطح پر
Jan 06, 2023