جوائنٹ رجسٹرار وحیدہ خانم کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا اہتمام


لاہور(کامرس رپورٹر) رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب اسد نعیم کے آفس شادمان میں جوائنٹ رجسٹرار جنرل پنجاب وحیدہ خانم کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرمنٹ کے حوالے سے الواداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب اسد نعیم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں جوائنٹ رجسٹرارہاﺅسنگ ملک محمد اشفاق شاہد، جوائنٹ رجسٹرار فیلڈ سیٹھ محمد اقبال، ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹوز معظم بٹ، سرکل رجسٹرار ہاﺅسنگ پنجاب ایاز محمود خلجی ، ڈپٹی رجسٹرار ایڈمن ہیڈ آفیسر جلیل احمد قریشی و دیگر نے شرکت کی۔ رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب اسد نعیم نے کہا کہ ملازمین محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہوتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب اسد نعیم نے وحیدہ خانم کی خدمات کو سراہا اور اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا۔ 

ای پیپر دی نیشن