افغان ریلوے پراجیکٹ پر سہ فریقی گروپ کا آٹھواں اجلاس، جلد آغاز پر گفتگو 


اسلام آباد (این این آئی) ٹرانس افغان ریلوے پراجیکٹ پر سہ فریقی ورکنگ گروپ کا آٹھواں اجلاس وزارت ریلوے، اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت پاکستان کی طرف ایڈیشنل سیکرٹری ریلویز سید مظہر علی شاہ نے کی۔ افغانستان سے ڈائریکٹر جنرل الحاج ملا بخت الرحمن شرافت اور ازبکستان کی طر ف سے قائم مقام ڈپٹی چیئرمین جناب کمالوف اکمل سیدا کابارووچ نے کی۔ انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں منصوبے کی اہمیت، ابتدائی تکنیکی جائزوں پر ہونے والی پیش رفت اور فزیبلٹی سٹڈی کے جلد آغاز کے لیے اگلے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ منصوبہ مزار شریف سے موجودہ ریلوے لنک کو پاکستان ریلوے نیٹ ورک سے جوڑ کر پاکستان کو وسطی ایشیائی جمہوریہ سے کنیکٹ کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن