سندر(نامہ نگار) سندر انڈسٹریل سٹیٹ میں صنعتکاروں کی فلاح بہود کیلئے صدر سندر سٹیٹ محمد احمد خان کی جانب سے ایلومینائی ممبرز کو دعوت دی گئی جس میں سندر انڈسٹریل سٹیٹ کے ماحول کو مزید خوبصورت اور صنعتکاروں کے مسائل کو حل کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سندر سٹیٹ کی فلاح بہود کے سلسلہ میں ایلومینائی ممبرز کی خدمات کو خصوصی طور پر سراہا گیا۔