لاہور(خصوصی نامہ نگار)یوم حق خودارادیت کشمیرپربھارتی غاصبانہ قبضے ودہشتگردی کیخلاف ورلڈپاسبان ختم نبوت،سول سوسائٹی کے ورکرزنے اخبارمارکیٹ کے باہرمظاہرہ کیا۔کشمیریوں کے حق آزادی صلب کرنے پربطوراحتجاج بھارتی پرچم نزرِ آتش کیااورآزادی کشمیر کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔ہائیکورٹ کے باہرالامہ لائرزتحفظ ختم نبوت الائنس نے مقبوضہ کشمیرکی آزادی اوربھارتی ظلم وجبرکیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔علماء اوروکلاء نے شدیدنعرے بازی کی۔