لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی شہزادہ ہیری کی کتاب کی اشاعت رکوانے کیلئے شاہی خاندان کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔ برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق شہزادہ ہیری کی سوانح عمری اگلے ہفتے منظر عام پر آ رہی ہے۔ شہزادہ ہیری نے کتاب میں شہزادہ ولیم سے متعلق انکشافات اور الزامات لگائے ہیں۔ شہزادہ ہیری نے کتاب میں الزام لگایا ہے کہ شہزادہ ولیم نے 2019ء میں گھر میں مجھے مکا مارا اور پیٹا۔ پرنس ولیم جو اب پرنس آف ویلز ہیں نے میری بیوی میگھن کو بدتمیز کہا۔ پرنس ولیم نے مجھے کالر سے پکڑ کر گھسیٹا اور فرش پر گرا دیا۔ ولیم نے وارث ہونے کا تاثر دیا اور مجھے فالتو ہونا پسند نہیں تھا۔ برطانوی اخبار گارجین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے شہزادہ ہیری کی سوانح عمری ’’پیٹر‘‘ کی پیشگی کاپی دیکھی ہے۔ ہیری نے لکھا کہ لندن کے گھر کے باورچی خانے میں بڑے بھائی ولیم کے ساتھ کسی بات پر مداخلت ہوئی ۔ بعد میں ولیم اپنے عمل میں افسردہ اور معذرت خواہ نظر آ رہے تھے۔ میگھن نے میرے جسم پر خراشیں اور زخم دیکھے تو افسردہ ہو گئی۔ شہزادہ ہیری نے انکشاف کیا کہ افغانستان میں اپاچی ہیلی کاپٹر پائلٹ کی ڈیوٹی کے دوران 25 افراد کو ہلاک کیا۔ افغانستان میں دوران ڈیوٹی 6 فضائی مشن کئے۔ دوران ڈیوٹی کی گئی ہلاکتوں پر فخر ہے نہ شرمندگی، جنگی حالت میں مارے جانے والوں کو شطرنج کے مہرے سمجھ کر بساط سے ہٹایا۔
شہزادہ ہیری