لاہور؍ اسلام آباد؍ راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندگان) لاہور اور اسلام آباد سمیت متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر سکیل پر جن کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی۔ لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ جن شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے‘ ان میں لاہور‘ اسلام آباد‘ پشاور‘ دیر شہر اور گردونواح‘ چترال‘ شمالی علاقہ جات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کا دورانیہ 4 سے 6 سیکنڈ تھا۔ ضلع خیبر‘ ایبٹ آباد‘ مردان‘ پارا چنار‘ ملحقہ علاقے‘ حافظ آباد‘ مری‘ کمالیہ‘ منڈی بہائوالدین‘ صوابی‘ سوات‘ ہنگو‘ ملتان‘ ٹانک‘ کوٹلی‘ میرپور‘ سماہنی‘ گلگت‘ جہلم‘ لکی مروت‘ دھیر کوٹ‘ ملتان‘ بہاولنگر‘ پاکپتن‘ ہری پور‘ شمالی وزیرستان‘ فیصل آباد‘ چنیوٹ‘ سرگودھا‘ وادی نیلم‘ کشمیر‘ ننکانہ صاحب‘ شیخوپورہ‘ گوجرانوالہ‘ ڈی آئی خان‘ جھنگ‘ کوہاٹ‘ مانسہرہ‘ شورکوٹ‘ علی پور چٹھہ ، شرقپور شریف اور گردونواح شامل ہیں۔ ابھی تک کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلہ