اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر احسن اقبال نے ایک بار پھر سابق وزیراعظم عمران خان کو اسمبلی میں آنے کی پیش کش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ اسمبلی میں آئیں، بیٹھیں، ملکر الیکشن اصلاحات کرتے ہیں۔ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ عمران خان کے آئی ایم ایف کے معاہدے کے تحت کیا۔ اگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرتے تو ملک ڈیفالٹ ہوجاتا، حکومت اپنی معیشت کی بحالی کیلئے تگ و دو کررہی ہے، ملکی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے۔ تمام لوگوں کو ملکر اس میں ساتھ دینا چاہیے، 9 جنوری کو جنیوا میں رزیلینٹ اکانومی کے حوالے سے اجلاس ہو رہا ہے، وزیر اعظم شریک ہوں گے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ پاکستان میں سیلاب نے تاریخی تباہی مچائی، پاکستان کو سیلاب کے نتیجے میں 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کی حکومت آنے سے پہلے یکم اپریل 2022 کو ترقیاتی فنڈز کیلئے رقم جاری نہیں کی گئی۔ پی ٹی آئی کی نااہلی کی وجہ سے روپے کی بے قدری ہوئی۔ پنجاب کی صوبائی حکومت پرائس کنٹرول مینجمنٹ کرنے میں ناکام رہی ہے۔
احسن اقبال
اسمبلی آئیں ملکر انتخابی اصلاحات کرتے ہیں، احسن اقبال کی عمران کو پھر دعوت
Jan 06, 2023