سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر ‘ مجرموں کی اپیلوں پرمتفرق درخواستیں منظور


اسلام آباد(وقائع  نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کا کیس میں سزا یافتہ مجرمان کی اپیلوں پر جلد سماعت کے لئے دائر متفرق درخواستیں منظور کرلی ہے رجسٹرار آفس کو  مجرمان کی  اپیلوں کو فروری کے آخری ہفتے میں سماعت کے لئے مقرر کرنے کا حکم دیا گیا ہے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ڈویژن بینچ نے درخواست کی سماعت کی مدعی مقدمہ حافظ احتشام احمد ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہوئیاور موقف اختیار کیاکہ تین مجرمان عبدالوحید، رانا نعمان رفاقت اور ناصر احمد سلطانی کو اے ٹی سی  نے توہین رسالت کا جرم ثابت ہونے پر آٹھ جنوری 2021 کو سزائے موت سنائی تھی مجرمان کے خلاف مقدمہ سنہ 2017 میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد میں درج کیا گیا تھامقدمے میں توہین مذہب و توہین رسالت کے متعلق تعزیرات پاکستان کی متعلقہ تمام دفعات سمیت انسداد دہشتگردی ایکٹ اور انسداد سائبر کرائم ایکٹ کی متعلقہ دفعات بھی لگائی گئی تھیں تین مجرمان نے سزائے موت کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔
متفرق درخواستیں 

ای پیپر دی نیشن