ذوالفقار بھٹو کی سالگرہ، ملک بھر  میں تقریبات، کیک کاٹے گئے 

Jan 06, 2023



لاہور؍ اسلام آباد (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین، سابق وزیراعظم زوالفقار علی بھٹو کی گزشتہ روز 5جنوری کو 95ویں سالگرہ ملک بھر میں  انتہائی جوش و خروش سے منائی گئی اور اس موقع پر پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں تقریبات کا انعقادکیا گیا اور کیک کاٹے گئے۔ پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے زیر اہتمام پیپلزپارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کا آغاز علامہ یوسف اعوان نے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو اور بھٹو فیملی و پیپلز پارٹی کے شہداء کے لئے دعا کرائی۔ تقریب میں احمد فاروق جواد رانا، احسن رضوی، فائزہ ملک، بشری ملک، اور کارکنوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔ پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے معرض وجود میں آتے ہی عوام کے دلوں میں گھر کر لیا تھا، انفارمیشن سیکرٹری شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ بھٹو شہید کے روشن کیے گئے دئیے اسی طرح روشن ہیں۔ بھٹو لیگسی کونسل، پیپلز پارٹی وویمن ونگ لاہور،ڈسٹرکٹ تھری کے صدر چودھری عاطف رفیق کے ڈیرے دھلی گیٹ اور ویلنشیا ٹاؤن میں بھی کیک کاٹنے کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی لاہور کے سیکٹری فنانس محمد اشرف خان نے اپنے آفس میں ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔اسلام آباد میں  تقریب   میں  وزیر مملکت برائے  اووسیز پاکستانیز سردار سلیم حیدر مہمان خصوصی تھے ، سقریب کے میڈیا  آفس اسلام آباد میں بھی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ، تقریب میں ملک غزن خان اور ملک خالد سوک کے زیراہتمام منعقد ہوئی جس میں سردار سلیم حیدر وزیرمملکت برائے اوورسیز پاکستانیز، مظہر حسین بابر میڈیا ایڈوائزر  ٹو سٹیٹ منسٹر،رہنماء پیپلز پارٹی راجہ عمران اشرف،سید نذر حسین شاہ  صدر پیپلز لیبر بیورو پنجاب ،راجہ عمار شوکت ترک ترجمان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن، اسلام اباد سٹی کے صدر شہزاد افتخار خان ،ملک مقرب،پیپلز یوتھ کے ملک عماد، شعبہ خواتین کی میڈم شہناز، میڈم زہرہ، نومی خان،  دیگر شامل تھے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے  پیپلز پارٹی راولپنڈی  کے صدر  اوروزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز سردارسلیم حیدر خان نے کہا کہ   قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو  عوام کے دلوں پر حکمرانی کر رہے ہیں سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پاکستان میں غریب عوام کو بولنے کا حق اور اپنے حقوق حاصل کرنے کا حق شہید بھٹو نے دیا جس کی واضح مثال یہ ہے کہ اج بھی پاکستانی سیاست بھٹو کے نام کے گرد گھوم رہی ہے وفاقی وزیر اور ترجمان پی پی پی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری وزیر مملکت برائے کشمیر و گلگت بلتستان افیئرز نواب افتخار احمد خان نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
بھٹو سالگرہ 

مزیدخبریں