16رکنی قومی سکواڈ کا اعلان طیب ، ظاہر اسامہ میر پہلی مر تبہ شا مل 

Jan 06, 2023


لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کی عبوری سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کیخلاف 16 رکنی قومی ون ڈے سکواڈ کا اعلان کردیا ۔ میچز 9،11 اور13 جنوری کو کراچی میں ہونگے۔ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی پر بیٹر طیب طاہر اور سپنر اسامہ میر کو پہلی مرتبہ قومی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ شان مسعود اور حارث سہیل کی قومی ون ڈے سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ میڈیکل پینل سے مشاورت کے بعد شاہین آفریدی کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔زخمی  شاداب خان کو زیرغور نہیں لایا گیا۔ سکواڈ میں بابراعظم (کپتان)، فخر زمان، حارث روف، حارث سہیل، امام الحق، کامران غلام، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہنواز دھانی، شان مسعود، طیب طاہر اور اسامہ میر شامل ہیں ۔عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد آفریدی نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان نے محدود ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی  تاہم اس سال پاکستان کو اس طرز کی کرکٹ میں ایشیا کپ اور آئی سی سی مینز  ورلڈکپ میں شرکت کرنا ہے۔ ایشیا کپ سے قبل ہی پاکستان کو گیارہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے ہیں جہاں ہر ممکنہ آپشنز استعمال کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ ان ایونٹس کیلئے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے۔ جو کھلاڑی نیوزی لینڈ کیخلاف سکواڈ کا حصہ نہیں بن سکے آئندہ سیریز کی سلیکشن کیلئے زیرغور ضرور رہیں گے۔  کھلاڑیوں کی ریڈ اور وائیٹ بال میں ورک لوڈ مینجمنٹ کو بھی زیرغور رکھا  تاہم  ممکنہ کھلاڑیوں کا پول بڑھانے کی ضرورت ہے۔ فخر زمان اور حارث سہیل کی جانب سے مکمل فٹنس حاصل کرنے پر انہیں خوشی ہے۔

مزیدخبریں