لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپرلیگ کے گورننگ کونسل اجلاس میں ایک میچ کی میزبانی کوئٹہ کو دینے پر اتفاق اور پی ایس ایل کا حتمی شیڈول اگلے ہفتے جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کی صدارت میں اجلاس ہوا۔ لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے نمائندے اجلاس میں موجود تھے۔ کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے حکام نے ویڈیو لنک پر شرکت کی۔نجم سیٹھی نے فرنچائز مالکان کے مسائل کو مشاورت سے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔فرنچائز نے نجم سیٹھی کی قیادت میں لیگ کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنانے کا عزم کیا۔