319رنز کا ہدف ، پاکستان کے صفر پر 2کھلاڑی آئوٹ


لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن 319 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی صفر پر ہی 2 وکٹیں گر گئیں۔ کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے  دوسری اننگز 277 رنز 5کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کرکے پاکستان کو جیت کیلئے 319 رنز کا ہدف دیا۔ قومی ٹیم نے ہدف کا تعاقب کیا تو پہلے ہی اوور میں عبداللہ شفیق کھاتہ کھولے بغیر ہی بولڈ ہوگئے جبکہ دن کی آخری گیند پر میر حمزہ  بولڈ ہوئے۔ پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے آخری دن 319رنز درکار جبکہ8وکٹیں باقی ہیں۔ چوتھے دن قومی بیٹرز نے صرف ایک رن کا اضافہ کیا اور ٹیم 408 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔  نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو 5 رنز پر ہی دوسرے اوور میں میر حمزہ نے ڈیون کانوے کو صفر پر بولڈ کردیا۔ دوسری وکٹ نسیم شاہ نے 114 رنز پر حاصل کی جب ابرار احمد نے 62 رنز پر ٹام لیتھم کا کیچ پکڑا۔اگلے ہی اوور میں کسی بھی رن کے اضافے کے بغیر  نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ بھی حاصل کرلی۔ابرار احمد نے کین ولیمسن کو 41 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ چوتھی وکٹ 128 رنز پر گری جب حسن علی نے ہنری نکولس کو 5 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔  ٹام بلینڈل  74 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔  کپتان ٹم ساؤتھی نے 277 کے مجموعے پر اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کیا۔بریسویل نے 74 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ، میر حمزہ، ابرار احمد، حسن علی اور آغا سلمان نے ایک ایک وکٹ لی۔ سعود شکیل اور ابرار احمد نے چوتھے دن کھیل کا آغاز 9 وکٹ 407 رنز سے کیا جس کے بعد صرف ٹیم کے سکور میں 1 رن کا ہی اضافہ ہوا۔کھیل کے پہلے ہی اوور میں ابرار احمد کو ایش سوڈھی نے ایل بی ڈبلیوآ?ؤٹ کردیا جبکہ سعود شکیل 125 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ امام الحق 83، سرفراز احمد 78، آغا سلمان 41 اور بابر اعظم 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔نیوزی لینڈنے پہلی اننگز میں 449رنز بنائے تھے ۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...