بھٹو،نواز شریف نے ملکی دفاع اورآئین کے قربانیاں دیں:جاوید لطیف


اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ زوالفقار علی بھٹو اور میاں نواز شریف جیسے ویژن رکھنے والے لیڈر ریاست کو کم ہی ملتے ہیںذوالفقار بھٹو اور میاں نواز شریف نے ملکی دفاع اور آئین کی بالادستی کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں،اپنے ایک بیان میں میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان ملکی معیشت سے لیکر ملکی سلامتی تک سے کھیلتے کھیلتے آج وزیر آباد واقعہ سے بھی کھیل رہا ہے اس شخص کا کم عمر بچوں کو گمراہ کرکے ملک میں فساد پیدا کرنے کا ایجنڈا ہے، اب یہ اس ایجنڈے کی تکمیل کے لئے ایڑی چوٹی کا ذور لگا رہا ہے چار پانچ سال سے ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کرنا اسکا ایجنڈا ہے، وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا کہ یہ اس ایجنڈے پر کیوں کام کررہا ہے یہ سمجھنا اب کوئی مشکل کام نہیں رہ گی۔

ای پیپر دی نیشن