راولپنڈی( جنرل رپو رٹر ) نعیم اشرف سینئر وائس پریذیڈنٹ راولپنڈی چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹریز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایمنسٹی کو فوری طور پر انانس کیا جائے ایسے اثاثے جو ابھی تک ڈکلیئر نہیں ہوئے ریاست آئی ایم ایف کو راضی کرے اور ڈالر پاکستان میں لائے معیشت چلانے کیلئے ضروری۔ اگر ڈالرنہیں آیا تو خدا نہ خواستہ ملک ڈیفالٹ کی طرف جا سکتا ہے ہمیں اپنے پلاننگ اور فائنینشل اداروں سے مس مینجمنٹ ختم کرنا ہوگی گورنمنٹ ہر طرح کے غیر ضروری اخراجات کم کرے اور کفایت شعاری کی ترغیب صدر اور وزیراعظم پاکستان سے شروع ہونی چاہیے حکومت اور اپوزیشن کو بھی ایک پیج پر پر آنا ہوگا اور ملک اور قوم کا سوچنا ہوگا ملک بچے گا تو پارٹی بھی چلے گی اور اگر خدانخواستہ ملک کو کچھ ہوا تو کونسی پارٹیز اب کاروباری طبقہ خاموش نہیں بیٹھے گا اس سلسلے میں پہلے ہی ہمارے گروپ لیڈر شاہد غفور پراچہ وفاقی کابینہ سے مل کر اپنی سفارشات دے چکے ہیں ۔