ٓراولپنڈی(محبوب صابر سے)گائے بھینسوں کے چارے، کھل، فیڈ، بھوسہ کی قیمتوں میں اضافہ ہونے پر گوالوں نے دودھ دہی کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ کر دیا،چیک اینڈ بیلنس نہ ہو نے سے قیمتیں بڑھ رہی ہیں، دودھ 180روپے سے210روپے لٹر جبکہ دہی190سے230روپے کلو فروخت ہو رہی ہے، رپورٹ کے مطابق گزشتہ 4 ماہ سے ڈیری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو اہے ، کچھ عرصہ قبل34کلو والی کھل کی بوری 2500روپے میں مل جاتی تھی جو اب 3500 روپے سے 4000روپے میں مل رہی ہے، بھوسہ جو900روپے من ملتا تھا اب یہ بھوسہ 1200روپے سے1500روپے من فروخت ہو رہا ہے، اسی طرح 25کلو والی چوکر کی بوری پہلے 1500روپے میں مل جاتی تھی اب اس کی قیمت2000روپے تک پہنچ چکی ہے، دودھ دینے والے جانوروں کی فیڈ 2000روپے من ملتی تھی اب اس کی قیمت بھی 2200روپے اور2500روپے تک ہے، اسی لئے دودھ دہی کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جو شہریوں کی قوت خرید سے باہر ہو تا جا رہا ہے،اس حوالے سے گوالوں نے بتایابھینسوں اور گائے کی قیمتیں بھی بڑھ چکی ہیں ، جانوروں کی ادویات کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں، خرچے بڑھ گئے ہیں، اخراجات پورے نہیں ہوتے، ہم لوگ کہاں جائیں؟جس حساب سے جانوروں کیلئے خوراک مہنگی ہو گی تو دودھ کی قیمت بھی بڑھ جائے گی۔
ڈیری مصنو عات کی قیمتوں میں اضا فہ ، گوالوں نے دودھ دہی کے نر ک بڑ ھا دئیے
Jan 06, 2023