انجینئرز ،ہنرمندوں کے اعزا ز میں تقریب

Jan 06, 2023

ممتاز احمد بڈانی سعودی عرب

سعودی عرب کی معروف کمپنی الفنار کی جانب سے طائف کے مقامی ہوٹل میں
ہمیشہ لوگوں کی بھلائی انکی سیفٹی اور انکی خوشنودی کو خاطر خواہ رکھا ہے،مھندس استاد عمر 

ممتاز احمد بڈانی طائف سعودی عرب
سعودی عرب کی معروف کمپنی الفنار کی جانب سے طائف کے مقامی ہوٹل میں پاکستانی اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے انجینئرز اور ہنر مندوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کثیر تعداد میں انجینئرز اور ہنر مندوں نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کا آغاز بعد نماز مغرب کیا گیا جو رات گئے تک جاری رہا۔ تقریب سے مھندس استاد عمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کا واحد الفنار ایسا شرکہ ہے جس نے کئی ایوارڈ جیتے ہیں۔ہمارے شرکے نے ہمیشہ لوگوں کی بھلائی انکی سیفٹی اور انکی خوشنودی کو خاطر خواہ رکھا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب یہ شرکہ صرف سعودی عرب میں ہی نہیں بلکہ دوبئی پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی اپنا لوہا منوا چکا ہے اور اپنا مقام بنا چکا ہے۔                                 اس موقع پر شرکہ الفنار طائف کے مدیر اعلی' استاد مھندس سامر اور مھندس استاد سلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ہنر مند اپنی مثال آپ ہیں یہی وجہ ہے سعودی شہریوں کے دل میں انکا ایک الگ مقام ہے ۔اس موقع پر رسہ کشی اور دیگر مقابلے بھی ہنرمندوں کے درمیان کروائے گئے کامیابی حاصل کرنے والوں کو قیمتی انعامات سے بھی نوازا گیا                        آخرمیں تمام شرکاء میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔ سعودی عرب کی معروف دش لحم مندی سے شرکاء کی توازع کی گئی۔ تقریب میں پاکستانی معلم استاد اکرم سید علی اکبر شاہ سید فیاض شاہ علی خان بڈانی مصر سے تعلق رکھنے والے۔ احمد علی۔شعبان۔ھانی محمد احمد کے علاؤہ کثیر تعداد میں ہنر مندوں نے شرکت کی۔ 

مزیدخبریں