اسلام آباد(صلاح الدین خان/سروے رپوٹ)ملک بھر میں خشک سری کی شدت میں اضافہ، دھند کے باعث متعدد مقامات سے موٹر ویز بند کردی گئی ،کئی علاقوں میں درجہ حرارت منفی ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا گےا، متعدد علاقوں میں برف باری نے موسم مزید یخ کردےاآمدورفت، ٹرانسپورٹ میں مشکلات کے باعث کئی علاقوں میں لوگ غذائی قلت کا شکار ہو گئے ۔شہریوں نے نوائے وقت سروے میں کہا کہ حکومت انتظامات کرنے میں ناکام ہوگئی تمام حکومتی مشینری سےاسی عناصر سےاسی جوڑ توڑ میں لگے ہوئے ہیں عوامی مسائل کی طرف توجہ نہیں دی جارہی، شہری واحد عباسی نے کہا کہ سردی گرمی موسمی شدت ہر ملک میں ہوتی ہے مگر وہاں کی حکومتیں اسکا بندو بست کرتی ہیں ، طارق خان نے کہا کہ ملک میں بجلی ، گیس مہنگی ہے جبکہ سیزن میں اسکی لوڈ شیڈنگ شروع کردی جاتی ہے پٹرول مہنگا ہونے سے ہرطرف مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان آےا ہوا ہے غریب کے لیے دو وقت کی روٹی کا بندبست مشکل ہوگےا ہے ۔سردی کی شدت سے لوگ بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں پورے یورپ میں برف کا طوفان آےا ہو ہے معاملات زندگی متاثر ہیں مگران کی حکومتیں لوگوں کو ریلیف دینے کی سر توڑ کوشش کررہی ہیں جبکہ یہاں پر لوگوں کو اللہ کے آسرے اور اپنی مدد آپ کے اصولوں کے تحت بے یارو مدد گار چھوڑدےا گےا ہے ، تنویر، خالد، طلحہ نے کہا کہ معیشت کا برا حال ہے ڈیفالٹ کی باتیں کی جارہی ہیں ۔
موٹر ویز بند
سردی،دھنداورمہنگائی،ملک بھرمیں غذائی اشیاءکی قلت ہونے لگی
Jan 06, 2023