دو قومی نظریہ کے مکا لفین بھا رتی مسلمانوں کی  حالت زار دیکھ لیں ، ثروت اعجاز قادری


کراچی(اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت ﷺ اور پاکستان کی سالمیت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،غازی اسلام ملک ممتاز قادری نے اسلام کے قلعے کا نظریاتی طور پر تحفظ کیا ،پاکستان پر بیرونی اور اندرونی حملہ آوروں کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگااسلام اور پاکستان کا دفاع آخری سانس تک کرینگے، ،تمام اداروں ،حکومت ،فوج اور عوام کو ملکی سالمیت کے دفاع کیلئے ایک پلیٹ فارم پر ہیں ملک دشمن دہشتگردوں کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے،ذاتیات کے خول سے نکل کر پاکستان اور عوام کے لئے کام کرناہوگا ،پاکستان ترکی،ایران،سعودی عرب سمیت دیگر اسلامی ریاستوں کو مشترکہ اسلامی کرنسی اور فوجی اتحاد قائم کرنا ہوگا ،اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل یہود نصاری کے گھر کی لونڈی بن چکی ہیں ،پاکستان کے عوام سیاستدان اور حکمران سب کشمیر یوں کے ساتھ ہیں ،پاکستان کے مسلمانوں کو غزوہ ہند کیلئے ہر وقت تیار رہناہوگا ، دو قومی نظریہ کے مخالفین آج بھارت میں مسلمانوں کی حالت زار دیکھ لیں،ہندوئو اور کفار مسلمانوں کے کبھی دوست نہیں ہو سکتے ،پاکستان میں تمام اقلیتیں محفوظ اور ان کو تمام سیاسی اور مذہبی حقوق حاصل ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر غازی اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی ،محمد آفتاب قادری ،علماء بورڈ کے علامہ طارق شہزاد المدنی ،علامہ محمود قادری ،کراچی ڈویژن کے امیر غلام مرتضیٰ قادری ودیگر موجود تھے اس موقع پر غازی ملک ممتاز قادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اسلام اور ملک کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ،حکومت کشمیر میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم ظلم وزیادتیوں اور مسلم نسل کشی کے خلاف بھرپور آواز بلند کرئے،  ،حکومت کے غریب کو ریلیف دینے کیلئے حکومت کے دعوئے دھرے کے دھرئے رہ گئے ،بے روزگاری نے غریب کو مزید غربت کی طرف دھکیل دیا ہے سرمایہ دار اپنا سرمایہ بیرون ملک منتقل کررہے ہیں ،انڈسٹریز بند ہورہی ہیں جو معاشی عدم استحکا م کا باعث بن رہی ہے ،حکومت بے روزگاری کے خاتمے کیلئے ہرممکن اقدامات کرئے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے اور ریلیف دینے میں ناکام نظر آرہی ہے ،مہنگائی،بے روز گاری،بے حیائی،غربت اور تعلیمی فقدان کا جن بے قابو ہوچکا ہے اور اس کا ریموٹ حکمرانوں نے آئی ایم ایف کو دے رکھا ہے جو استحصالی ادارہ ہے ،میڈان پاکستان پالیسیوں کو عملی جامہ پہنایا جائے۔ بیرونی پالیسیوں کو مسترد کیا جائے ،مہنگائی نے غریب کی کمر توڑ دی ہے غریب غربت سے نیچے کی زندگی گذار رہا ہے حکومت کا مہنگائی پر قابو نہ پانا معاشی عدم استحکام کا سبب بن رہا ہے ،غازی اسلام ملک ممتاز قادری نے جام شہادت نوش کرکے اسلام دشمن قوتوں کولگام دی اور دنیا کو واضع پیغام دیا آقا کریم ﷺ کا غلام مرتو سکتا ہے مگر نبی کریم ﷺ کی کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا۔#

ای پیپر دی نیشن