جماعت اہلسنت کی اسرائیلی وزیرکی  مسجد اقصیٰ میں توہین آمیز رویہ کی مذمت


کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اہل سنت پاکستان کے امیر پروفیسرسیدمظہرسعید کاظمی،سینئر نائب صدرڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب، جنرل سیکریٹری پیر خالد سلطان قادری نے اسرائیلی وزیرکی مسجد اقصیٰ میں توہین آمیز رویہ کی مذمت کی ہے یہ لوگ مسلمان کو نقصان پہنچانے،اورتکلیف پہنچانے سے بازنہیں رہتے اس سلسلے میں جب تک اوآئی سی بیدارہوکر اپنا موثر کرداراداکرنے کیلئے تیارنہیں ہوگی اُس وقت تک ان کو گستاخیوں کو روکانہیں جاسکتا ۔رہنماؤں نے ملک بھر کے ائمہ ،خطباء سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ کے اجتماعات میں اسرائیل کے وزیر کی مسجداقصیٰ کے بے حرمتی مذمت کریں ۔

ای پیپر دی نیشن