سانحات کے حقائق منظر عام پر نہیں لائے گئے‘ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی


کراچی(اسٹاف رپورٹر) شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا سانحہ مچھ کی دوسری بر سی کے موقع پر اپنے جاری بیان میں کہنا ہے کہ آج تک جتنے بھی سانحات ہوئے ہیں ایک کے حقائق بھی منظر عام پر نہیں لائے گئے آج بھی شہدا کی فیملیز انصاف کی منتظر ہیں میں اس ملک کے تمام ریاستی اداروں سے اپیل کر تا ہوں کہ ان تمام واقعات کے حقائق منظر عام پر لائیں اور شہدا کی فیملیز کو انصاف دیں اس وقت بھی ملک میں دہشت گردی کا بازار گرم کر نے کی کوشیش کی جارہی ہے تمام ادارے عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنائیں اور مکمل طور پر امن و امان کے سلسلے میں کو شیش تیز کریں ہم ہر ممکن تعاون کر نے کے لئے تیار ہیں ہماری خواہش و آرزو ہے کہ ملک سے مہنگائی،بے روزگاری، اقتصادی مشکلات، منشیات، بدامنی اور دیگر مشکلات کا خاتمہ ہو اور پاکستان کے شہری بہترین اور پرسکون زندگی سے بہرہ مند ہوں جو ان کا بنیادی حق ہے قائد اعظم محمدعلی جناح نے ایک عظیم قوم کی بنیاد رکھی لہذا آج ہمارے حکمرانوں کو بھی کوشش کرنی چاہیے کہ عظیم قوم کی قیادت کرنے کے لیے خود کو اسلام اور قائد اعظم کے پیش کردہ اصولوں کے مطابق ڈھالیں تاکہ ہمارا عظیم ملک شاد و آباد اور خوشحال ملک بن جائے جہاں نوجوانوں کو بہتر روزگار ملے اور قومی و سماجی مسائل و مشکلات نہ ہوں۔

ای پیپر دی نیشن