کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کی مقامی عدالت نے عامر لیاقت کی نا زیبا تصویر ویڈیوز وائرل کرنے سے متعلق مقدمے میں سابق اہلیہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت12جنوری تک ملتوی کردی ہے ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں عامر لیاقت کی نا زیبا تصویر ویڈیوز وائرل کرنے سے متعلق مقدمے میں سابق اہلیہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ لنک جج نے درخواست ضمانت کی سماعت 12 جنوری تک ملتوی کردی۔ وکیل صفائی لیاقت علی گبول نے موقف دیا تھا کہ ملزمہ کئی ہفتوں سے جیل میں ہے ضمانت دی جائے۔ ایف آئی کے مطابق دانیہ شاہ کو ایف آئی اے نے 17 دسمبر کو لودھراں سے گرفتار کیا تھا۔ دانیہ شاہ کے خلاف عامر لیاقت کی بیٹی نے شکایت درج کرائی تھی۔