قادر پور راں میں 20 بیڈز کے ٹراما سنٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا


ملتان‘ ٹاٹے پور (وقائع نگار خصوصی‘ نامہ نگار) قادرپورراں میں ٹراما سنٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔اس بارے بات کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی واصف مظہر راں نے بتایا کہ دیہی مرکز صحت پر 372 ملین روپے کی لاگت سے 20 بیڈز پر مشتمل ٹراما سنٹر بنایا جارہا ہے۔ایمرجنسی کارڈک، ڈائیلسز، ایکسرے، آپریشن تھیٹر بنائے جارہے ہیں۔ حکومت پنجاب کی جانب سے اس منصوبے کو مکمل فنڈز مہیا کیے گئے ہیں۔ 9 کنال پر زیر تعمیر ٹراما سنٹر کی تکمیل کی ٹائم لائن 31 مارچ2024 ہے مگر اس کو مکمل فنڈنگ کی وجہ سے وقت سے پہلے مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹراما سنٹر کی تکمیل سے شہریوں کو صحت کی بہترین سہولیات میسرآئیں گی۔ قادرپورراں کی سڑکیں کئی اہم شاہراہوں سے منسلک پیں اس لئے یہاں ٹراما سنٹر ہونا وقت کی ضرورت ہے۔حکومت پنجاب صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے بارے عملی اقدامات کررہی ہے۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی سلیم لابر، طارق عبداللہ، کمشنر اشفاق احمد چوہدری بھی موجود تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن