جلہ جیم ‘ میلسی (نامہ نگار ‘ تحصیل رپورٹر) سابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب کھچی نے کہا کہ ترقی محرمیوں کا ازالہ ہمارا مشن ہے کھچی خاندان کو جب بھی اقتدار ملا تحصیل میلسی میں اربوں کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا اس موقع پر موجود غلہ منڈی میلسی کے صدر محمد اقبال راں نے کہا کہ غلہ منڈی میلسی سمیت تحصیل بھر میں تاریخ گواہ ہے کہ آج تک اتنے ترقیاتی کام پہلے کبھی نہیں ہوئے بیرسٹر اورنگزیب کھچی اور جہانزیب کھچی آنے والے قومی وصوبائی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے دریں اثناء جہانزیب خان کھچی اور ایم این اے اورنگزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ رزق حلال عین عبادت ہے تاجر رزق حلال کے ذریعے اپنے بچوں اور اہل خانہ کا پیٹ پال کر ملکی وسائل میں اضافے کا بھی باعث بنتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میلسی میں ضرار حیدر خان کی شاپ کا افتتاح کرنے کے بعد شہریوں سے گفتگو کے دوران کیا۔