چلڈرن کمپلیکس کے ڈاکٹر نے خاتون کے دل کا پیدائشی سوراخ انجیوگرافی سے بند کر دیا


 ملتان (وقائع نگار خصوصی ) چلڈرن کمپلیکس ملتان کے  بچوں کے ماہر امراض دل  پروفیسرڈاکٹر احسن بیگ نے  کہا ہے کہ  بچوں میں دل کی پیدائشیی امراض کی جلد تشخیص اور علاج ضروری ہے انکی شرح 1 فیصد ہے۔ ان میں سے کچھ امراض بروقت تشخیص نہیں ہو پاتے ۔نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے بتایا ہے  کہ  اسی طرح کے بالغ مریضوں کا علاج  انہوں نے اب  بذریعہ انجیو گرافی صحت کارڈ کے ذریعے بھی شروع کر دیا ہے انہوں  نے کہا کہ انہوں نے   41 سالہ م بی بی کا حال ہی میں  ایسا آپریشن کیا ہے جو   3 بچوں کی ماں ہے۔ اسکو دل میں پیدائشی سوراخ ASD  تھا    ۔ اسکو بغیر بائی  پاس انجیو گرافی کے ذریعے  دل کے سوراخ  کو   بند کیا ہے ۔ مریض اگلے دن صحت یاب ہونے پر گھر ڈسجارج ہوئی۔ پروفیسرڈاکٹر احسن بیگ نے بتایا کہ نوزائیدہ بچوں کا بھی اسی طرح سے علاج کررہے ہیں۔ ان پیدائشی دل کے امراض  امراض کی علاماتِ میں سانس کی خرابی، پسینہ زیادہ آنا، چھاتی کی انفیکشن، زبان اور ناخن کا نیلا پن وغیرہ شامل ہیں۔  ایکسرے اوردل کی ایکو کارڈیو گرافی سے پیدائشی تنگ والو، دل کے سوراخ،  دل کی اضافی نالی وغیرہ کا علاج بغیر بائی  پاس اور بغیر چھاتی کے چیرا  انجیو گرافی سے ممکن ہے۔

ای پیپر دی نیشن