میاں چنوں، قحبہ خانہ سے مردو خواتین گرفتار، اووڈبرادری کا احتجاج


میاں چنوں (خبر نگار)پولیس کا سرچ آپریشن ،شراب فروش اور قحبہ خانے سے متعدد گرفتار،ملزمان کی گرفتارپر اووڈ برادری کا پولیس کے خلاف نیشنل ہائی وے روڈ بلاک کرکے 4گھنٹے تک شدید احتجاج ،شدید دھند اور سردی میں ٹریفک کی لمبی لائنیں عوام ذلیل و خوار،تفصیلات کے مطابق میاں چنوں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران چھاپہ مارکر قحبہ خانہ سے مردو خواتین اور شراب فروشوں کو گرفتار کرلیا جنکے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے،ملزمان کی گرفتاری پر اووڈ برادری نے نیشنل ہائی وے روڈ بلاک کرکے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا،4گھنٹے تک روڈ بلاک رہا جسکی وجہ سے شدید سردی اور دھند کے باعث گاڑیوں میں سوار مسافر ذلیل وخوار ہوتے رہے،جبکہ کئی ایمبولینس بھی ٹریفک میں پھنسی رہیں،4گھنٹے بعد پولیس کے ساتھ مذکرات کے بعد مظاہرین نے روڈ کھول دیا،جسکے بعد ٹریفک روانہ ہوئی،اووڈ برادری کی جانب سے آئے روز روڈ بلاک ہونے سے عوام ذلیل ہوتی ہے مگر اداروں کی جانب سے انکے خلاف کبھی میسر کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...