ملتان (وقائع نگار خصوصی)ممبر شب دینے سے منع کرنے پر پچاس سے زائد مشتعل افراد نے ملتان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ہال کے تالے توڑ کر زبردستی گھس آئے۔تقریب میں بدنظمی پھیلائی۔ جاتے ہوئے اہم فائلز لیکر فرار ہوگئے۔اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر آگئی۔جبکہ متاثرہ شخص نے پولیس تھانہ کینٹ کو ملوث افراد کے خلاف کارروائی کیلئے تحریری درخواست دے دی ۔تفصیل کے مطابق جنرل سکیرٹری ملتان ٹیکس بار ایسوسی ایشن محمد عمران نے پولیس تھانہ کینٹ کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ گزشتہ روز صبح گیارہ بجے اپنے دفتر ملتان ٹیکس بار ایسوسی ایشن میں کام میں مصروف تھا۔اسی اثناء میں بشیر احمد انصاری،چوہدری خالد اسد،فیصل بشیر انصاری،محمد عمران نواز،ملک عبدالستار آرائیں،اویس انصاری،شاہد،نوید،نیاز احمد خان،محمد شریف انصاری اور رانا عمران سمیت دیگر چالیس غیر متعلقہ افراد کے ہمراہ آگئے۔اور خواجہ عبد الحمیدہال میں داخل ہونے کی کوشش کی۔جسکو تاکہ لگا ہوا تھا۔پھر وہ میرے پاس آگئے۔اور زبردستی مجھ سے چابی لینے کی کوشش کی۔ دھکے دیئے۔گالیاں دیںاور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔پھر تالہ توڑ کر اوپر والی منزل پر گئے۔وہاں پر بھی ہال کا تاکہ توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔تالہ توڑنے والے فیصل۔شریف۔نوید۔بہروز اور عنصر جاوید ہیں ۔وجہ عناد یہ ہے کہ چالیس سے پچاس افراد جوکہ ٹیکس کی پریکٹس نہیں کرتے۔بار کی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔مجھے بطور جنرل سیکرٹری بائی پاس کرے ہوئے ممبر شب دینا چاہتے تھے۔جس کی میں نے شدید مخالفت کی تھی جبکہ دوسری جانب مقامی پولیس نے درخواست موصول ہونے پر کارروائی شروع کردی ۔
50 مشتعل افراد کی جنرل سیکرٹری ملتان ٹیکس بار کو دھمکیاں، توڑ پھوڑ
Jan 06, 2023