شاہ جمال ، مو نڈکا، منڈا چوک(نامہ نگار) اغواء کار مغوی کو گولی مار کر کماد کے کھیت میں پھینک کرفرارتفصیلات کے مطابق شاہ جمال کے نواحی علاقہ پیرن پاک میں تین دن سے مغوی نعمان لنگاہ کو اغواء کاروں نے ٹانگ میں فائر مار کر قریبی کماد کے کھیت میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ مغوی نعمان نے15 پر کال کرکے پولیس کو وقوعہ کی اطلاع دی اور بعد میں ریسکیو 1122 کو کال کر کے بلایا جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کاروائی شروع کردی اور ریسکیو 1122 نے مغوی مضروب کو رورل ہیلتھ سنٹر شاہ جمال پہنچایا اور زخمی مریض کو ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفرگڑھ ریفر کردیا ۔
اغواء کار مغوی کو گولی مار کر کماد کے کھیت میں پھینک کرفرار
Jan 06, 2023