میٹرو بس کے جنریٹرز کی بیٹریاں پھر چورلےاڑے.

دھند میں اضافہ ہونے کے ساتھ چوری کی وارداتیں بھی بڑھنے لگیں ، ڈیڑھ ہفتے میں دوسری مرتبہ میٹرو بس کے جنریٹرز کی بیٹریاں چوری ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق میٹرو بس کے راوی روڈ پر واقع سٹیشن سے بیٹریاں چوری ہو گئیں، رات کے اندھیرے میں  چور جنریٹر پر لگے جنگلے کا تالہ توڑ کر دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بیٹریاں اتار کر رفو چکر ہوگئے۔صبح عملے نے لوڈ شیڈنگ کے باعث  جنریٹر چلایا تو بیٹریاں غائب  تھیں، یاد رہے 28 دسمبر کو بھی قرطبہ سٹیشن سے بیٹریاں چوری ہونے کی واردات ہوئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن