عمران خان آج اقتدار پر بٹھانے والوں پر الزامات لگا رہے ہیں:وزیراعظم

Jan 06, 2023 | 17:22

ویب ڈیسک

اسلام آباد میں ہزارہ الیکٹرک سپلائی کے قیام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آج ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے قیام سے خوشی ہوئی۔ عوام کو ریلیف دینے کی ہرممکن کوشش کی جائیگی۔وزیراعظم نے خطاب میں کہا کہ یہ کمپنی اب پیسکو سے علیحدہ ہو چکی ہے۔ مئی کے جلسے میں اس کمپنی کا مطالبہ کیا گیا تھا.اب علیحدہ کمپنی کا مطالبہ پورا ہو گیا۔انھوں نے کہا کہ 2013 میں نوازشریف نے بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا منصوبہ بنایا تھا۔ 2017 تک بیس، بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ تھی۔ ہم نے محدود وسائل میں بجلی کے کارخانے لگائے اورملک سے اندھیروں کا خاتمہ کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ جنرل باجوہ نے عمران خان کے لیے جو کچھ کیا وہ اب سامنے آ رہا ہے اور عمران خان آج اپنی 4 سالہ کارکردگی کے بارے میں کچھ بتانے سے قاصر ہیں۔ عمران خان نے پاکستان کے معاش، سماج اور معاشرے کو نقصان پہنچایا جبکہ میں نے زندگی میں عمران خان جیسے محسن کش انسان کو نہیں دیکھا۔=انہوں نے کہا کہ گالم گلوچ میں عمران خان کا کوئی مقابلہ نہیں ہے اور ان کے کرتوت سب کے سامنے ہیں۔ عمران خان ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھے رہے لیکن انہوں ںے ایک اینٹ عوامی ترقی کے لیے نہیں لگائی۔ عمران خان کو لوگوں کی فکر ہوتی تو الزامات لگانے کے بجائے کام کرتے۔وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان آج اقتدار پر بٹھانے والوں پر الزامات لگا رہے ہیں.وزیراعظم شہباز شریف نے پچھلی حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہر طرح کی سپورٹ کے باوجود ناکام وزیراعظم ثابت ہوا۔ ان کا کہنا تھا جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے کس طرح عمران خان کی مدد کی وہ سب کے سامنے آ رہا ہے.افواج پاکستان نے ساری کاوشیں جھونک دیں تاکہ عمران خان کامیاب ہو، جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے کوشش کی کہ عمران خان کے ذریعے پاکستان آگے بڑھے لیکن بطور وزیراعظم عمران خان ناکام ثابت ہوئے۔پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئےوزیراعظم نے کہا کہ سابق حکومت نے گیس بجلی کے معاملات میں بدترین غفلت کا مظاہرہ کیا تھا. عمران خان کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں تھا اورپچھلی حکومت نے ایک اینٹ اپنے منصوبے کی نہیں لگائی اورپاکستان کی معیشت کو تباہ کردیا۔انھوں نے تنقید کی کہ جب حکومت سنبھالی تو اندازہ ہوا معاشی حالات بہت خراب ہیں، یہ پتہ نہیں تھا کہ عمران خان نے ہرچیز کو تباہ کردیا ہے۔ عمران خان کو پوری قوت کے ساتھ اقتدارمیں بٹھایا گیا تھا اورآج عمران خان اقتدارمیں لانے والوں پر الزام تراشی کررہا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان کے اقدامات کی وجہ سے چین ناراض ہوگیا. دوست ممالک نے بغیرشرائط کے اربوں ڈالر 75 سالوں میں دیے۔ پچھلی حکومت نے آئی ایم یف سے معاہدہ توڑا اور ملک کو دیوالیہ کے دہانے پر پہنچا دیا۔شہباز شریف نےکہا ک چین پرالزام تراشی کرائی گئی جبکہ سعودی عرب کی طرح چین بھی پاکستان کا بہترین دوست ہے. عمران خان نے پاکستان کے دوست ممالک کو ناراض کیا. آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹرچین گئی تو میرے فرشتوں کو بھی نہیں پتاتھا. چینی وزیراعظم نے بتایا کہ ان سے کہا کہ پاکستان ہمارا بھائی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ دوست ممالک کے ساتھ بھی تعلقات ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ پاکستان کے دشمن ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں کہ ملک ڈیفالٹ ہو جائے گا. ہم آئی ایم ایف کے قرضوں میں جکڑے ہوئے ہیں لیکن ہم نے آئی ایم ایف کو بتا دیا ہے کہ ہم غریبوں پرمذید ٹیکس نہیں لگا سکتے۔انھوں نے مذید کہا کہ ہماری حکومت نے پورا زور لگا کر آئی ایم ایف معاہدے کو پورا کیا۔ گیس لوڈ منیجمنٹ کے تحت گھریلو صارفین کو سہولت دی۔

مزیدخبریں