ایمزون کا 18 ہزار سے زائد ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ

امریکا کی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایمزون نے 18 ہزار سے زائد ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ایمزون نے کمپنی کے اخراجات کم کرنے کے لیے بڑی تعداد میں ملازمین کی برطرفیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق، سب سے زیادہ برطرفیاں کمپنی کے ای کامرس اور ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ سے کی جائیں گی، جن کا اعلان امیزون 18 جنوری کو کرے گا۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کمپنی کے تقریباً 3 لاکھ کارپوریٹ ملازمین میں سے 6 فیصد ملازمین کو برطرف کردیا جائے گا جوکہ کمپنی کےکاروبار کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن