سعودی عرب کے شمال میں واقع ثقافتی شہر العلا کو 2023 کے دنیا کے سات عجائب میں شامل کر لیا گیا۔تاریخی اور ثقافتی ورثہ ہونے کے باوجود کچھ عرصہ پہلے تک اس جگہ کے متعلق جزیرہ نما عرب سے باہر بہت کم لوگ جانتے تھے یا بہت کم لوگون نے اس جگہ کو دیکھ رکھا تھا۔2023 کے عجائب کی فہرست مرتب کرنے والے ایوارڈ یافتہ سفرنامہ نگار آرون مِلر کے مطابق جب 2022 کے آخر میں اس جگہ کو سرکاری طور پر سیاحوں کےلیے کھولا گیا توعرب کی 2 لاکھ برس پُرانی تاریخ سامنے آئی۔العلا سعودی عرب کے شمال مغربی صحرا میں واقع ہے جس زیادہ تر حصہ ابھی بھی غیر دریافت شدہ ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اس علاقے کا صرف 5 فی صد حصہ کی کھدائی کی گئی ہے۔
سعودی عرب کا تاریخی شہر العلا دنیا کے 7 عجوبوں کی فہرست میں شامل
Jan 06, 2023 | 23:03