برلن(این این آئی)جرمنی کے علاقہ یویلزن میں ہسپتال میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارکے مطابق پولیس نے بتایاکہ ہسپتال میں گزشتہ رات کو لگنے والی آگ میں6افراد شدیداور متعدد معمولی زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق جب ہنگامی خدمات کے اہلکار پہنچے تو تیسری منزل پر آگ کے شعلے نظر آرہے تھے جس کے باعث بہت زیادہ دھواں پھیل گیا،آگ بجھانے کے بعد ہسپتال کو خالی کرا لیا گیا۔حکام نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی ہیں جس سے ایک ملین یورو سے زیادہ کا نقصان ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔