ریاض (آئی این پی ) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ایک ہزار عمرہ زائرین کی میزبانی کی منظوری دے دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ عمرہ زائرین خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کے مہمان ہوں گے اور انہیں وزارت اسلامی مور، دعوت و ارشاد کے تحت مدعو کیا جائے گا۔ میڈیا نے اس حوالے سے بتایاکہ مہمانوں میں وہ شخصیات شامل ہوں گی جنہوں نے اسلام اور مسلمانوں کی نمایاں خدمت کے علاوہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کام کیے ہوں گے۔